رافیل معاملہ میں ہندوستانی خزانے سے پیسے کی چوری ہوئی: راہل گاندھی
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر رافیل معاملہ میں آواز اٹھائی ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ہندی نیوز پورٹل ‘جن ستّا’ کی ایک خبر شیئر کی ہے جس کا عنوان ہے ‘وزارت دفاع نے سی اے جی کو اب تک نہیں دی رافیل ڈیل کی کوئی جانکاری…’۔ اس کے ساتھ ہی ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے لکھا ہے “رافیل میں ہندوستانی خزانے سے پیسے کی چوری ہوئی۔” ساتھ ہی انھوں نے مہاتما گاندھی کا قول بھی درج کیا ہے جو اس طرح ہے “سچ ایک ہے، راستے کئی۔”