ہندوستان: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 55 ہزار سے زائد نئے کورونا مریض، 876 اموات
کورونا انفیکشن سے بے حال ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 55 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 876 لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری نئے اعداد و شمار کے مطابق اب ہندوستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 2 ہزار 743 ہو گئی ہے جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 51 ہزار 797 تک پہنچ گئی ہے۔