تازہ خبریں

وزیر داخلہ امت شاہ کو سانس لینے میں تکلیف، ایمس میں داخل

بدن درد اور سانس لینے میں تکلیف کے بعد امت شاہ ایمس میں داخل

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک بار پھر سانس لینے میں تکلیف محسوس ہو رہی ہے۔ انھیں گزشتہ تین چار دنوں سے جسم میں درد، تھکن اور چکر کی بھی شکایت ہو رہی تھی جس کو دیکھتے ہوئے دیر رات تقریباً 2 بجے انھیں دہلی واقع ایمس میں داخل کرایا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا جو کہ نگیٹو برآمد ہوا ہے۔ ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا کی قیادت میں ایک ٹیم امت شاہ کی صحت کی نگرانی کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل امت شاہ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں کی سخت نگرانی میں ان کا علاج چلا تھا اور گزشتہ دنوں وہ ٹھیک ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہو گئے تھے۔ لیکن ایک بار پھر ان کی صحت خراب ہونے کے بعد ایمس میں داخل کیا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!