بسوا کلیان: مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کواعزاز سے نوازا گیا
بسوا کلیان: 17/اگست (ایم این) بسوا کلیان میں شری سائی ناتھ دیواستھان ٹرسٹ ہلسور، تعلقہ ہلسور ضلع بیدر کی جانب سے یوم صحافت اور صحافی حضرات کو اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ پروگرام ورشا فنکشن ہال بسوا کلیان میں منعقد ہوا۔ شری شیوانند سوامی ھلسور مٹھ کی شال اور گلپوشی انیل بھوسارے صدر ٹرسٹ نےکی۔ ایم جے راجوڑے ,نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ شری شا نتی سوامی ہرنہ گاؤں مٹھ نے صحافیوں کو اعزاز سے نوازنے پر میں ٹرسٹ کے ذمےدار کو مبارک باد دیتا ہوں۔ صحافیوں کا معاشرہ کو سدھارنے کے لئے بہت بڑا رول ہے۔ صحافی کی آواز تلوار کی دھار ہوتی ہے۔ صحافی کے محنت اپنے گھر بار چھوڑ کر کرتا ہے۔
شری شیواناند سومی ہلسور مٹھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا صحافیوں کی ہم بہت ہی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیوں کہ انکا معاشرہ پر اچّھا رول ہوتا ہے صحافی کالم نگار اپنی زندگی میں سب کچھ قربان کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ اپنی جان لگا کر دیتے ہیں۔ اپنے مقصد کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس پروگرام میں سوامی جی کے کلیان سے کشمیر تک پیدل یاترا کرنے پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔اور انھوں نے اپنے یاترا کے دوران پیش آئے حالات سے تمام سامعین کو واقف کرایا۔ الیکٹرانک سوشل میڈیااور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کو شال وگل پوشی کے علاوہ momentoاور سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔ اس موقعہ پر بسوا کلیان و ہلسور کے دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔