ضلع بیدر سے

املاپور: سرکاری اُردو اسکول کی صدر معلمہ خوشتر رحمن کے انتقال پراظہارِ تعزیت

بیدر: 13/اگست (وائی آر) مسلم جماعت کمیٹی املاپور کے صدر جناب عبدالرشید صاحب، عبدالسلیم صاحب سابقہ چیرمین SDMCاور ممتازسماجی کارکن جناب محمد یونس صدیقی املاپور نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے بتایاہے کہ محترمہ خوشتر رحمن صاحبہ نے سابق میں تین چارسال تک املاپور کے سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ جن کا آج انتقال پرملال ان کے مکان موقوعہ افضل پورہ، ملتانی کالونی بیدر میں ہوگیا۔

مرحومہ معروف وہردلعزیز قائد اور شاعر جناب قیصر رحمن صاحب مرحوم کی بڑی صاحبزادی ہوتی ہیں۔ مرحومہ خوشتر رحمن نے املاپور میں انچارج صدرمعلمہ کی حیثیت سے ہمارے طلبہ کوپڑھایالکھایاانہیں قابل بنانے کی ہرممکن سعی کی۔ ان کے انتقال پر اہلیان املاپور اور یہاں کے طلبہ میں بے چینی ہے۔ اورہم تمام ان کی مغفرت کے لئے دعا گوہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!