امریکہ میں وہائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، صدر ٹرمپ محفوظ مقام منتقل
امریکہ میں وہائٹ ہاؤس کے باہر گولی باری کا واقعہ پیش آیا ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت ہوا جب صدر ڈونالڈ ٹرمپ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں اس فائرنگ کی تصدیق بھی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ غالباً کسی شخص کو گولی لگی ہے اور اسے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ گولی باری واقعہ کے بعد صدر ٹرمپ کو محفوظ مقام پر لے جایا گیا ہے۔