اظہارِ تعزیت
بیدر: 8/اگست (اے ایس ایم) جناب خان لطیف محمد خان ایڈیٹر ان چیف روزنامہ منصف، ڈاکٹر محمد یوسف صاحب چیر مین کرناٹک وقف بورڈ اور جناب محمد مجید خان صاحب صدر ہمناآباد مسلم ویلفر اسوسی ایشن و سر پرست الامین ایجوکشنل سوسائٹی ہمناآباد ان تین حضرات کے اچانک انتقال پر الحاج محدم حُسین جمعدار صدر دارالعلوم حسامیہ چٹگوپہ اور مولانا توفیق حُسین قاسمی امام و خطیب مدینہ مسجد چٹگوپہ و لائف ممبر الامین ایجوکیشنل سوسائٹی بنگلور نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا،کہا کہ مرحومین کے انتقال سے ملت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
؎ موت اُس کی ہے کرے زمانہ جس کا افسوس
یوں تو دنیا میں سبھی آئے ہیں مرنے کیلئے