حکومت گونگی تو تھی ہی، اب شاید اندھی-بہری بھی ہے: راہل گاندھی
آشا کارکنان کے مسائل کو لے کر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ”آشا کارکنان ملک بھر میں گھر گھر تک ہیلتھ سیکورٹی پہنچاتی ہیں۔ وہ سچ معنوں میں ہیلتھ واریرس ہیں لیکن آج خود اپنے حق کے لیے ہڑتال کرنے پر مجبور ہیں۔“ ساتھ ہی راہل گاندھی نے یہ بھی لکھا ہے کہ ”حکومت گونگی تو تھی ہی، اب شاید اندھی بہری بھی ہے۔“