تازہ خبریں

”20 لاکھ کا آنکڑا پار، غائب ہے مودی سرکار“: راہل گاندھی کا مودی حکومت پر حملہ

ہندوستان میں کورونا کیسز نے 20 لاکھ کا اعداد و شمار پار کر لیا ہے۔ اس کے مدنظر کانگریس سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے ”20 لاکھ کا آنکڑا پار، غائب ہے مودی سرکار“۔ قابل ذکر ہے کہ کچھ دن پہلے اپنے ایک ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے پیشین گوئی کی تھی کہ اگر کورونا کی یہی رفتار جاری رہی اور مودی حکومت نے بہتر پالیسی اختیار نہیں کی تو 10 اگست تک کورونا کیسز 20 لاکھ سے زیادہ کا نمبر پار کر جائیں گے، اور 7 اگست کو ہی ہندوستان میں یہ نمبر پار ہو گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!