ایک اور اداکار کی خودکشی! پنکھے پر لٹکی ملی لاش
اداکاری کی دنیا سے ایک اور بڑی خبر منظر عام پر آ رہی ہے۔ اداکار سمیرشرما کی موت ہو گئی ہے۔ ان کی لاش ممبئی کے ملاڈ واقع ان کے گھر کے پنکھے سے لٹکتی ہوئی برآمد ہوئی، پولیس نے خود کشی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ سمیر شرما نے کئی ٹی وی سیریلس میں کام کیا تھا۔ ’کہانی گھر گھر کی‘ میں بھی نظر آئے تھے۔