ہیومن ٹریفکنگ گینگ کے 71 ملزمین گرفتار، سرغنہ مفرور:کمشنر پولیس
سائبرآباد : اسپیشل ٹیم سائبرآباد پولیس نے بین الاقوامی ہیومن ٹریفکنگ گینگ کے 15 ملزمین جس میں غیر قانونی ٹراویل ایجنٹس اور چیوڑلہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹبل مدھور اور ایرلائنس کے دو ملازمین جو ٹراویل ایجنٹس کو قواعد کی لاپرواہی کرتے ہوئے فلائٹس میں بھیجا کرتے تھے، گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس سائبرآباد نے 250 پاسپورٹ، جعلی ویزا، 38 سل فونس، جعلی ربر اسٹامپس، 160 پولیس تنقیح کے سرٹیفکیٹس، 5 کمپیوٹر سسٹمس، 5 لیاپ ٹاپس، 2 پرنٹرس اور 5 لاکھ 2 ہزار 430 روپئے نقد کے علاوہ سی ڈی، ڈی وی ڈی، اے ٹی ایم کارڈس، کریڈٹ کارڈس، پیان کارڈس، پاس بکس، چیک بکس اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیاگیا۔ کمشنر پولیس سائبرآباد وی سی سجنار نے آج میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ 2019 میں 10 واقعات جعلی ویزا جو کویت میں ملازمت کے سلسلہ میں آر جی آئی پولیس اسٹیشن سائبرآباد میں درج کئے گئے۔ واضح رہے کہ جنوری 2019 سے مارچ تک جملہ 14 مقدمات درج کئے گئے ہیں، جس میں 71 ملزمین کو گرفتار کیاگیا، جبکہ 21 ملزمین مفرور بتائے گئے ہیں۔ اس ٹولی کا اصل سرغنہ 28 سالہ ٹی کنٹیشورا ساکن پوٹی سری راملو، وجئے نگر کالونی، 27 سالہ پی سریندر ساکن حیدرآباد اور دیگر ملزمین شامل ہیں۔ مفرور ملزمین کی گرفتاری کے لئے ڈی سی پی شمس آباد این پرکاش ریڈی، ڈی سی پی کرائمس روہنی پریا درشنی پر مشتمل اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔