ہمناآباد میں محمد مقصود باغبان کا انتقال پُر ملال
بیدر: 29/جولائی (اے ایس ایم) ہمناآباد میں محمد مقصود باغبان ساکن محلہ بی بی گلی کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال پُرملال ہو گیا،یہ گذشتہ کچھ دنوں سے حیدرآباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے دوران علاج انکی روح قفس عنصری سے پرواز کرتے ہوئے مالک حقیقی سے جاملی۔مرحوم نہایت ملنسار اور خوش گفتار شخصیت کے مالک تھے، دینی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے بلخصوص مقدس ماہ رمضان میں دینی مدارس اور مساجد کادل کھول کر مالی تعاون فرماتے تھے۔ مرحوم مسجد آثارمبارک کی انتظامی کمیٹی کے نائب صدر اور الامین ایجوکیشن سوسائٹی ہمناآباد کے رکن تھے،پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دوفرند اور تین دختران شامل ہیں۔
انکے انتقال کی خبر ملتے ہی الحاج عبدالقدیر، عبدالخالد کنٹرولر، عبدالستار چودھری، محمد عارف،رکن بلدیہ مہیش پاٹل،محمد وزیر باغبان، عبدالرحیم داعی، ڈاکٹرمحمد رئیس خان، حافظ محمد نصیر،عبدالصمد کے علاوہ دیگر معزز شخصیات نے مرحوم کے مکان پہنچ کران کے وارثین محمد یعقوب،عبدالرؤف،محمد نعیم باغبان سے اظہار تعزیت کیااور صبر کی تلقین فرمائی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہیکہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں جگہہ عطافرمائے۔قارئین سے گذارش ہیکہ وہ مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت فرمائیں۔