ضلع بیدر سے

بیدر: شاہین اسکول میں 244 بیڈس پر مشتمل کورونا کیر سنٹر کا افتتاح

کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے شاہین ادارہ جات کے تعاون کی ڈپٹی کمشنر نے ستائش کی

بیدر: 28/جولائی (اے ایس ایم) بیدر ضلع میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے مثبت معاملوں کو دیکھتے ہوئے آج معروف تعلیمی ادارہ جات ”شاہین ادارہ“ شاہین نگر بیدر کے ایک بلاک میں ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمن شاہین ادارہ جات کی نگرانی میں کورونا کئیر سنٹر کے قیام کییاگیا۔ جہاں ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔

اس موقع پر بیدر کے ڈپٹی کمشنر رام چندرن آر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمن شاہین ادارہ جات بیدر کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ چیرمن ڈاکٹر عبدالقدیر نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع بیدر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کی جارہی تمام کوششوں میں اپنا بھر پور تعاون پیش کیا ہے۔

انھوں نے ابتداء میں ضلع انتظامیہ کا تعاون کرتے ہوئے اپنے ادارہ کے ایک بلاک کو کوارنٹائن کیلئے دے دیا تھا جہاں سینکڑوں افراد بلا لحاظ مذہب و ملت کوارنٹائن رہے اور انھیں تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔آج انھوں نے اپنے اسی بلاک کو کوروناکئیر سنٹر کیلئے244 بستروں والا تمام سہولیات سے لیس اسپتال بنادیا۔ شاہین ادارہ جات کی تعلیمی خدمات کے ساتھ سماجی و انسانی جذبہ سے سرشار ہمدردانہ خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ یہ کوویڈ کئیر سنٹرکورونا کے متاثرہ افراد کیلئے ہوگا جہاں ماہر ڈاکٹروں‘ادویات‘ طبی عملہ بشمول تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ کوویڈ کیئر سنٹر میں آکسیجن سلنڈرپائپ لگایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ بیدر میں جھرہ کنونشن ہال بیدر‘نوآباد بیدر کے اکا مہادیوی کالج میں بھی کورونا کئیر سنٹر کیلئے کام چل رہاہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بیدر شہر اور تعلقہ میں متاثرہ افراد کی تشخیص کیلئے یہاں علاج کیا جائے گا۔ بیدر ضلع میں کوویڈ۔19کے کنٹرول کیلئے ضلع انتظامیہ کا ہر وقت شاہین ادارہ جات تعاون کرتا آرہا ہے۔

اس موقع پر بیدر ضلع پنچایت کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر مسٹر گینند کمار گنگوار نے کہا کہ یہ آج ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمن شاہین ادارہ جات نے کورونا کئیر سنٹر کا اپنے ادارہ کے ایک بلاک قائم کرکے پھر ایک مرتبہ بیدر ضلع انتظامیہ کا بھر پور تعاون کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیدر ضلع میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ابتدا ء میں جب ہمیں والنٹئیر س کی کمی محسوس ہورہی تھی کوئی اس کیلئے قدیم شہر میں آگے نہیں آرہا تھا‘ اُ س وقت ڈاکٹر عبدالقدیر نے اپنے رفقاء اور اپنے ادارہ کے اسٹاف کے ساتھ ہمارا بھر پور تعاون کیا۔ بیدر ضلع میں پہلا کوویڈ انفیکشن ہوا تو ہزاروں لوگوں کے گلے کے سیال کے نمونوں معائنہ کیا گیا جس کیلئے ڈاکٹر عبدالقدیر نے ہمارا تعاون کیا۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمن شاہین ادارہ جا ت بیدر نے اپنے چند ساتھیوں اور عملہ کے ساتھ پورے منصوبہ بند طریقہ کار سے بلا لحاظ مذہب و ملت امدادی کام کا آغاز کیا۔ کوآرڈینیٹرس کی مدد سے ایسے غریب مریض جو عارضہ قلب‘ بلڈ پریشر‘ذیابطیس‘یادیگر امراض میں مبتلاہیں اُنھیں ایک ماہ کی ادویات مفت فراہم کی گئیں۔ امراض قلب‘شوگر‘بلڈ پریشر‘ تھرائیڈ و دیگرامراض کی ایک ماہ کی اودیات خریدکر والینٹئرس کی توسط سے بے سہارا‘غریب و مستحقین کو دئیے گئے۔اور لاک ڈاؤن میں بیدر شہر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے رابطہ میں آنے والوں کو کوارنٹائن کرنے کیلئے ضلع انتطامیہ کو بلڈنگ کی ضرورت پڑی تو ڈاکٹر عبدالقدیر نے سب سے پہلے اپنے ادارہ کے ایک حصہ کو کوارنٹائن سنٹر بنادیا۔تقریباپانچ سوسے زائد افراد جو شاہین ادارہ جات کے ایک حصہ میں جو کوارنٹائن سنٹر بنایا گیا تھا مرحلہ وار آتے رہے اور شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے ان کے کھانے پینے کے علاوہ تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وی جی ریڈی نے بھی خطاب کرتے ہوئے شاہین ادارہ جات کے ا س اقدام کی خوب ستائش کی۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمن شاہین ادارہ جات بیدر نے کہا کہ شاہین ادارہ جات اپنے آغاز سے ہی تعلیم کے ساتھ سماجی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا آرہا ہے۔چاہے آفات سماوی کا معاملہ ہو یا کسی ناگہانی صورتحال ہو شاہین ادارہ جات نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہوئے کام کیا ہے۔آج بیدرضلع میں کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہوئے ہم نے اپنے ادارہ کا ایک بلاک کوروناکئیر سنٹر اسپتال بنادیا ہے۔

ہمارا صرف یہی مقصد ہے کہ ہم صرف انسانی ہمدردی کیلئے بلا لحاظ مذہب و ملت سماجی و فلاحی کام کرتے رہیں۔ہم نے لاک ڈاؤن کے ختم ہونے پر بیدر کی تقریبا مساجد‘ منادر‘گرجا گھروں کے علاوہ امبیڈکر بھؤن کو سینٹائزرنگ کیا ہے‘ہمارا یہ کام قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر بیدر ضلع پنچایت کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر گینندر کمار گنگوار‘ اسسٹنٹ کمشنر مسٹراکشے شریدھر‘ ڈاکٹر وی جی ریڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر‘بیدر تعلقہ تحصیلدار شریمتی گنگا دیوی‘ڈاکٹر مقصود چند ا‘ جناب عبدالمنان سیٹھ سنئیر کانگریسی قائد اور شاہین اسپتال کے ڈاکٹر جمیل احمد اور شاہین ادارہ جات کا اسٹاف موجود تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!