اترپردیشریاستوں سے

بی جے پی ایم ایل اے کی زہر فشانی ’مسلمانوں کو قربانی کرنی ہے تو اپنے بچے کی کریں‘

لونی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی نند کشور گوجر نے زہر فشانی کرتے ہوئے مسلمانوں کو انتباہ دیا ہے کہ وہ قربانی نہ کریں اور کرنی ہی ہے تو اپنے بچے کی قربانی کریں

غازی آباد: آر ایس ایس اور بی جے پی لیڈران مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے کا کوئی موقع نہیں چوکتے اور آئے دن الٹی سیدھی باتے کرتے رہے ہیں۔ تازہ زہر فشانی لونی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی نند کشور گوجر نے کی ہے اور مسلمانوں کے سنت ابراہیم یعنی کہ عید الاضحیٰ پر دی جانے والی قربانی کو ترک کر دینے کا انتباہ دیا ہے۔

نند کشور گوجر نے کہا کہ گوشت کھانے سے کورونا پھیلتا ہے لہذا اسلام دھرم کے ماننے والے قربانی نہ دیں اور اگر انہیں قربانی دینی ہے ہے تو اپنے بچے کی قربانی دیں! انہوں نے کہا کہ جس طرح سے لوگوں نے حکومت کے اصول و ضوابط پر عمل کیا ہے اور مسجدوں میں نماز و مندروں میں پوجا بند ہے اسی طرح عید کے موقع پر قربانی نہ کریں کیوں کہ اس سے کورونا کے پھیلنے کا خطرہ لا حق ہے۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی نے مزید کہا، ’’پہلے سناتن دھرم (ہندو مذہب) میں بلی دی جاتی تھی لیکن اب صرف ناریل پھوڑ کر چڑھا دیا جاتا ہے ویسی ہی اسلام دھرم کے ماننے والے لوگ بھی قربانی نہ دیں۔ ہم غازی آباد انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قربانی کو روکے اور خود بھی لوگوں سے کہتے ہیں ہم لونی میں قربانی نہیں ہونے دیں گے۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!