خواتینفیشن

کلونجی کے تیل میں چھپا خوبصورتی کا راز

کلونجی سے کون واقف نہیں ہوتا ۔ اس منفرد سے بیج کی خصوصیات بھی انفرادی ہیں۔ اسے بہت سے کھانوں میں لذت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ نہ صرف لذت بلکہ صحت کے اعتبار سے بھی کلونجی کا استعمال بہترین ہے۔ اسے طبی مقاصد کےلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ سیاہ بیج اینٹی اوکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتے ہیں لہٰذا خوبصورتی میں اضافے کےلئے بھی اپنا ایک منفرد کردار رکھتے ہیں۔
کلونجی کا تیل آپ اپنی جلد اور بالوں پر استعمال کر کے بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ تیل ہائی کولیسٹرول کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرنے اور وزن میں کمی لانے کے لیے بھی بہترین ہے۔ 
جلد اور بالوں کےلئے کلونجی کے تیل کی افادیت کی بات کی جائے تو چونکہ یہ اینٹی بیکٹیریل ہے لہٰذا جلد کو ایکنی اور انفیکشن کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔ جلد پر اس کا استعمال ایکنی کے بڑھنے کی رفتار کو سست کردیتا ہے۔ 
یہ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے لہٰذا انفلامیشن کے خلاف بھرپور مدافعت فراہم کرتا ہے۔ یہ جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات کو روکنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ 
کلونجی کا تیل گرتے بالوں کی روک تھام اور بالوں کی تیزی سے نشوونما کےلئے بھی اہم ہے۔ یہ ہیئر فولیکلز کو مضبوط بناتا ہے اس طرح بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور نئے بالوں کے اگنے میں مدد دیتا ہے۔ 
یہ سر کی جلد کو صحت مند بنانے اور خشکی اور کھجلی سے محفوظ رکھنے کےلئے بھی مددگار ہے۔ یہ ہیئر فولیکلز میں پگمنٹیشن کی روک تھام کے ذریعے بالوں کو سفید ہونے سے بھی بچاتا ہے۔ 
جلد کے مسائل جیسا کہ سوریاسس اور ایکزیما سے تحفظ بھی کلونجی کے تیل کے ذریعے ممکن ہے۔ کیونکہ یہ تیل اینٹی بیکٹیریل اوراینٹی فنگل خصوصیات کا حامل ہے لہذا جلد کو نرم و ملائم بنانے اور موسچرائز کرنے کے لیے بہترین ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!