انتقال پُرملال

محمد عبد العزیز(مُنا) کی بڑی دختر کا انتقال پُر ملال

بیدر: 18/جولائی (اےایس ایم) جناب محمد عبد العزیز المعروف منا سابق رکن بلدیہ قائد مجلس بیدر کی بڑی دختر اقراء یمین کا اج صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال پُرملال ہوگیا۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ آج صبح10بجے مسجد عشمانیہ بیدر میں مولانا مونس کرمانی کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان موتی مسجد (کا لی) مسجد چدری روڈ بیدر میں عمل میں آئی۔

مکان پہونچکرپرسہ دینے والے، نمازجنازہ اورتدفین کے موقع پر کثر تعداد میں کوہیر،حدنور، بیدر کے رشتے داروں کے علاوہ مختلف عوامی نمائندے، دوست احباب نے شرکت کرتے ہوئے جناب عبدالعزیز منا اور ان کے برادرس کو پرسہ دیتے ہوئے صبر کی تلقین کی اور دعاے مغفرت کی۔

مرحومہ کے فاتحہ سیہ یوم برائے ایصالِ ثواب 19جولائی بروز اتوار بعد نمازِ ظہر تا عصر مسجد عشمانیہ بیدر میں ہوگی بعد از ختم القرآن مجید اور بعد نماز عصر فاتحہ وپیشکشی چادر گل بہ مزار مرحومہ مقرر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!