وکاس دوبے کا انکاؤنٹر’ فرضی نہیں‘ ہے، یو پی پولس نے سپریم کورٹ میں داخل کیا جواب
یو پی پولس نے وکاس دوبے انکاؤنٹر معاملہ میں سپریم کورٹ کے سامنے پیش کیا تفصیلی جواب
وکاس دوبے انکاؤنٹر معاملہ میں آج اتر پردیش پولس نے سپریم کورٹ میں تفصیلی جواب داخل کر دیا۔ پولس نے وکاس دوبے کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھیوں کے انکاؤنٹر کے تعلق سے بھی تفصیلی جانکاری دی اور اپنے جواب میں پولس نے کہا کہ انکاؤنٹر درست تھا، اسے فرضی نہیں کہا جا سکتا۔