ہندوستان: 24 گھنٹوں کے دوران 32,695 نئے کورونا کیسز درج، 606 اموات
آج ایک بار پھر ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز نے ریکارڈ توڑ دیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32695 نئے معاملے سامنے آئے اور اس دوران 606 لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی۔ نئے معاملوں کے سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 9,68,876 ہو گئی ہے جب کہ مہلوکین کی مجموعی تعداد 25 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔