ہندوستان میں اولمپک کھیلوں کا انعقاد میرا خواب :نیتا امبانی
ریلائنس فاؤنڈیشن کی صدر نیتا امبانی نے بدھ کے روز کہا کہ ہندوستان میں اولمپک کھیلوں کا انعقاد کرنا میرا خواب ہے۔آج پہلی بار ڈائریکٹر کی حیثیت سے ریلائنس انڈسٹریز کے 43 ویں جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسز امبانی نے کہا کہ ہندوستان میں اولمپک کھیلوں کا انعقاد ان کا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کے ایتھلیٹوں کو عالمی سطح پر بہترین سطح پر پرفارم کرتے دیکھنا چاہتی ہیں۔
مسز امبانی بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی رکن ہیں۔ ان کی قیادت میں ریلائنس فاؤنڈیشن نچلی سطح پر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے متعدد تعلیمی اور کھیلوں کے منصوبوں میں شامل رہا ہے جس سے لاکھوں بچے جڑے ہوئے ہیں۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں ان کی قیادت میں ممبئی انڈینز کئی بار چمپئن بن چکا ہے۔
انہوں نے ریلائنس فاؤنڈیشن کے بارے میں کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں فاؤنڈیشن نے ملک میں 3 کروڑ لوگوں کی طرز زندگی میں تبدیلی کے لئے کام کیا ہے۔