ریاستوں سےمہاراشٹرا

مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ میں 9 دنوں تک کرفیو نافذ

ناندیڑ: مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ میں کورونا وائرس کی چین کو توڑنے کے لیے اتوار کی نصف شب سے 20 جولائی کی نصف شب، نو دنوں تک کرفیو نافذ رہے گا۔ ضلع افسر وپن ایٹانکر نے کہا کہ اس دوران کرانے کی دکانیں بھی بند رہیں گی۔ ضلع افسر اور پولیس افسر نے مشترکہ طور پر اپیل میں کہا ہے کہ بلا وجہ سڑکوں پر چلنے والے ہر طرح کی گاڑیوں کو ضبط کر لیا جائے گا اور متعلقہ شخص کے خلاف معاملہ درج کیا جائے گا۔

اس درمیان مہاراشٹر کے پی ڈبلیو ڈی اور ضلعی سرپرست وزیر اشوک چوہان نے اتوار کو کہا کہ ہر کسی کی مدد سے کورونا وائرس کی چین کو توڑا جا سکتا ہے، یہی راستہ ہے اور انہوں نے اسے کامیاب بنانے کی سوشل میدیا پلیٹ فارم کے ذریعے عوام سے کرفیو کے ضابطوں پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!