معاشی بربادی کو خاموشی سے برداشت نہیں کیا جائے گا: راہل گاندھی
کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے حکومت پر معاشی بربادی کا الزام لگاتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ اسے خاموشی سے برداشت نہیں کیا جائے گا۔مسٹر گاندھی نے تاخیر شب ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہندوستان کی معاشی بدحالی ایک المیہ ہے جس سے کروڑوں کنبے برباد ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’’اسے خاموشی سے برادشت نہیں کیا جائے گا‘‘
واضح رہے کہ مسٹر گاندھی مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی سخت تنقید کررہے ہیں۔ انہوں نے جی ایس ٹی نافذ کرنے پر ردعمل، نوٹ بندی اور ڈس انوسٹمنٹ پالیسی کی سخت مخالفت کی ہے۔