خبریںقومی

ہمارے خلاف دہشت گردوں کی طرح FIR درج کرائی گئیں: بابا رام دیو

رام دیو نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہندوستان کے اندر آیوروید کی بات کرنا گناہ ہو گیا ہے۔ سینکڑوں جگہ اس طرح ایف آئی آر درج کرا دی گئیں جس طرح دہشت گردوں کے خلاف ہوتی ہیں۔

نئی دہلی: پتنجلی کے مالک اور یوگ گرو رام دیو نے کورونا کے لئے تیار کی گئی اپنی دوائی کو ایک مرتبہ پھر سے مؤثر قرار دیا اور کہا کہ اس ملک میں آیوروید کی بات کرنا گناہ ہو گیا ہے۔ نیز انہوں نے کورونا کی دوا ایجاد کر کے ایک بہتر پہل کی ہے، لیکن ان کے خلاف اس طرح سے ایف آئی آر درج کرائی گئیں جیسے کہ وہ دہشت گرد ہوں۔

بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنے ہوئے رام دیو نے کہا ’’ابھی تو ہم نے ایک کورونا کے بارے میں کلینیکل کنٹرول ٹرائل کا ڈیٹا ہی ملک کے سامنے رکھا ہے تو ایک طوفان برپا ہو گیا۔ ان ڈرگ مافیہ، ملٹی نیشنل کمپنی مافیہ اور ہندوستان مخالف قوتوں کی جڑیں ہل گئیں۔

رام دیو نے کہا، ’’یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہندوستان کے اندر آیوروید کی بات کرنا گناہ ہو گیا ہے۔ سینکڑوں جگہ اس طرح ایف آئی آر درج کرا دی گئیں جس طرح دہشت گردوں کے خلاف ہوتی ہیں۔ لیکن کم از کم ان لوگوں کے ساتھ ہمدردی رکھیں جو کورونا وائرس سے متاثرہ ہیں اور جن لاکھوں کروڑوں لوگوں کا پتنجلی نے علاج کیا ہے۔‘

رام دیو نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ ’آیورویدک دوائیں بنانے کا یونانی اور محکمہ آیوروید سے لائسنس لیا گیا ہے۔ یہ وزارت آیوش سے وابستہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیوروید میں تمام ادویات کا رجسٹریشن ان کی روایتی خصوصیات کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ کس دوائی کی تحقیق یا کلینیکل کنٹرول ٹرائل ہو، اس کا پروٹوکول آیوروید طے نہیں کرتا۔ لہذا اس دوا کا آیورویدک ڈرگ لائسنس روایتی خصوصیات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

رام دیو نے کہا کہ کورونیل سے وابستہ پوری ریسرچ وزارت آیوش کو فراہم کر دی گئی ہے، جس کو بھی دیکھنا ہے وہ دیکھ سکتا ہے۔ ہم نے ماڈرن سائنس کے پروٹوکول کے تحت ریسرچ کی ہے۔ کورونیل میں گلوئے، اشوگندھا اور تلسی کا مناسب مقدار میں مکسچر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!