ضلع بیدر سے

سید امجد علی راشٹریہ مسلم سینا ضلعی صدر بیدر نامزد

بیدر: 28/جون (وائی آر) راشٹریہ مسلم سینا کرناٹک پردیش کے صدر جناب عثمان عادل مغربی نے ایک مکتوب کے ذریعہ سید امجد علی کو راشٹریہ مسلم سینا ضلع بیدر کا صدر نامزد کیاہے۔26جون کو جاری کئے گئے اس مکتوب میں کہاگیاہے کہ سید امجد علی راشٹریہ مسلم سینا کی پالیسی اور اس کے پیغام پرعمل کرتے ہوئے راشٹریہ مسلم سیناکو توسیع دیں گے۔ اور تمام سرگرمیوں میں پوری طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

اس بات کی اطلاع خود سید امجدعلی نے دی ہے۔اور ریاستی صدر عثمان عادل مغربی، سینئر سیاست دان الحاج ظہیرالدین ہمناآباد، اعجاز علی تنویر اور الیاس مہدی ضلع صدر بی جے پی مینارٹی مورچہ سے اظہار تشکر کیاہے۔ واضح رہے کہ راشٹریہ مسلم سینا ایک نئی پارٹی ہے جو مسلمانوں میں خصوصیت کے ساتھ کام کرے گی۔مرکزی حکومت کی اسکیمات کوعوام تک پہنچائے گی۔ اس تنظیم کے قومی صدر الطاف میمن ہیں۔

ڈاکٹر رؤف پٹیل قومی نائب صدر ہیں۔نواب فاروقی، جاوید خان، روبینہ پٹیل، جمال میگھ ریجی، رضی احمد انصاری اور توصیف سید علی قومی جنرل سکریڑی ہیں۔ زائد تفصیلات کے لئے 9740887669 پر رابطہ کیاجاسکتاہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!