سبھی کوآپریٹو بینک اب RBI کی نگرانی میں ہوں گے، مرکزی کابینہ کی منظوری
اب سبھی سرکاری بینک (اربن کوآپریٹو بینک ہو یا ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو بینک) ریزرو بینک کے سپر ویژن پاور میں آجائیں گے۔ اس سلسلے میں آج مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں آرڈیننس کو منظوری مل گئی۔ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے اس سلسلے میں کہا کہ 1482 اَربن یعنی شہری کوآپریٹو بینکوں اور 58 ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو بینکوں سمیت سرکاری بینکوں کو اب آر بی آئی کی سپرویژن کے تحت لایا جا رہا ہے۔
مرکزی کابینہ سے کشی نگر ہوائی اڈہ کو بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار دینے کی ملی منظوری
مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج میڈیا کو یہ جانکاری دی کہ مرکزی کابینہ نے اتر پردیش واقع کشی نگر ہوائی اڈہ کو بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار دینے کو منظوری دے دی ہے۔ اس اعلان کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔