خبریںقومی

’کیرالہ‘ کو اقوام متحدہ نے اعزاز بخشا، کورونا کو سخت مقابلہ دینے والی ریاست

اقوام متحدہ نے منگل کے روز ’یوم عوامی خدمت‘ منایا اور اس دوران کووڈ-19 وبا سے نمٹنے کے لیے بہترین کام کرنے والی ریاست کیرالہ کی حوصلہ افزائی کی۔

اقوام متحدہ نے منگل کے روز یومِ عوامی خدمت مناتے ہوئے کووڈ-19 وبا سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرنے والے لوگوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر ریاست کیرالہ کو بھی اس وبا سے سخت مقابلہ کرنے کے لیے اعزاز بخشا گیا۔ یہ پروگرام ایک ورچوئل پلیٹ فارم پرمنعقد کیا گیا تھا جس میں اقوام متحدہ جنرل سکریٹری انٹونیو گٹیریس اور اقوام متحدہ کی دیگر اہم شخصیات شامل ہوئیں۔ انھوں نے کووڈ-19 سے بہترین انداز سے نمٹنے کے لیے کئی لیڈروں کی تعریف کی جن میں کیرالہ کی وزیر صحت کے کے شیلجا بھی شامل تھیں۔

اس موقع پر شیلجا نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ نپاہ وائرس اور دو سیلاب (2018 اور 2019) سے نمٹنے کے تجربے نے کووڈ-19 سے لڑنے اور وقت پر اسے کنٹرول کرنے میں مدد کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ “ووہان میں کووڈ کے معاملے جب آنے شروع ہوئے تبھی سے کیرالہ ڈبلیو ایچ او کی رہنمائی پر عمل کر رہا تھا اور سبھی پروٹوکول اور بین الاقوامی ضابطوں پر عمل کیا جانا شروع ہو گیا تھا۔ اس طرح ہم عوامی رابطہ کی شرح کو 12.5 فیصد اور شرح اموات کو 0.6 فیصد سے نیچے بنائے رکھنے میں کامیاب ہوئے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!