تازہ خبریں

سال کا سب سے بڑا سورج گرہن، کہاں کہاں نظر آرہا ہے!

سال کا سب سے بڑا سورج گرہن آج شروع ہوچکا ہے۔ سورج گرہن آج صبح 9.15 سے شروع ہوا ہے اور سہ پہر 3.04 پر ختم ہوگا۔ تقریباً 5 گھنٹے اور 49 منٹ تک جاری رہنے والے اس سورج گرہن کے دوران کئی سارے نتائج دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

ان جگہوں پر نظر آرہا سورج گرہن

یہ سورج گرہن ہندوستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں نظر آرہا۔ ّآج کا سورج گرہن ہندوستان، پاکستان، چین، وسطی افریقہ کے ممالک، کانگو، ایتھوپیا، شمالی آسٹریلیا، بحر ہند اور یورپ کے مختلف ممالک میں نظر آرہا ہے۔ ہندوستان کی بات کریں تو یہ راجستھان کے سورت گڑھ اور انوپ گڑھ، ہریانہ کے سرسہ، رتیہ اور کوروکشترا اور اترا کھنڈ کے دہرادون، چمبہ، چمولی اور جوشی مٹھ جیسے علاقوں میں ‘سورج گرہن’ صرف ایک منٹ کے لئے نظر آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!