خبریںعالمی

برازیل میں کورونا سے تقریباً 50 ہزار افراد ہلاک

برازیلیا: برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے اور اس دوران یہاں پر تقریباً 35000 نئے کیسز بھی درج کیے گئے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے34666 نئے کیسز درج کیے جانے کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1076579 ہوگئی ہے۔

وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کی وجہ سے 1022 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 49976 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی اس وبا سے اب تک 5.20 لاکھ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں اس مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح پانچ فیصد ہے۔ برازیل کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کے معاملہ میں امریکہ کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں اب تک 119500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!