ہندوستان میں کورونا انفیکشن سے اب تک 3,54,065 متاثر، 11,903 کی ہوئی موت
ہندوستان: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن سے ریکارڈ 2003 لوگوں کی موت
ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر اپنے عروج پر نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں جہاں 10974 نئے معاملے سامنے آئے ہیں وہیں 2003 لوگوں کی موت سے لوگوں میں خوف و دہشت ہے۔ یہ ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں اب مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد 354065 ہو گئی ہے جب کہ مجموعی طور پر مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 11903 ہو گئی ہے۔