اترپردیشریاستوں سے

یوپی سی ایم ہیلپ لائن نمبرمیں کام کرنے والے 88 اہلکار کورونا پازیٹو

کورونا وائرس کا قہر مہاراشٹر، دہلی، گجرات اور تمل ناڈو کے ساتھ ساتھ اتر پردیش میں بھی جاری ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق اتر پردیش میں وزیر اعلیٰ ہیلپ لائن نمبر 1076 سے جڑی کمپنی میں کام کرنے والے 88 ملازمین کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ اس خبر سے ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا ہے۔ یہ بات سامنے آنے کے بعد وزیر اعلیٰ دفتر کی طرف سے کمپنی کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔ کمپنی پر لاک ڈاؤن گائیڈ لائنس پر عمل نہیں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!