ملک میں 24 گھنٹے میں11,458نئے معاملے، اب تک8884 ہلاک
ہندوستان میں آج کورونا انفیکشن کے معاملوں نے ریکارڈ توڑ دیا۔ جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 11458 کورونا انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ کے پار پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 386 اموات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس طرح سے ہندوستان میں مہلوکین کی مجموعی تعداد 8884 ہو گئی ہے۔