نریندرمودی کی تصویر والے ہورڈنگ کو عام مقامات سے ہٹانے کا مطالبہ :کانگریس
نئی دہلی،15مارچ(یواین آئی)کانگریس نے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم نریندرمودی کی تصویر والے ہورڈنگ کو عام مقامات سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس کے ایک وفد نے جمعہ کو یہاں الیکشن کمیشن سے مل کر اس سلسلے میں ایک میمورنڈم دیا اور اس سلسلے میں فوری طورپر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
پارٹی کے ترجمان آر پی این سنگھ نے بعد میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پورے ملک میں 60 ہزار مقامات پر مسٹر مودی کی تصویر والے ہورڈنگ عام مقامات پر لگائے گئے ہیں