ریاستوں سےمہاراشٹرا

میرا روڈ: سلیم بھائی نے 1200 ضرورت مند خاندانوں میں ذاتی طورپرراشن کٹس تقسیم کیں

ممبئی: 9/جون (ایس ایم ایس) کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے پورے ملک بھر میں اچانک لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا مگر اِس کی وجہ سے غریب اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ہاکرس اور مزدوروں کے خاندان پریشان ہوگئے۔تنگدستی کی وجہ سے ایسے خاندانوں میں بھکمری کی نوبت آ گئی۔ ایسے حالات میں ان پریشان حال لوگوں کی مدد کیلئے کئی اہلِ خیر حضرات اور غیر سرکاری تنظیمیں میدان میں آئیں۔ انھیں میں سے ایک سیلم بھائی کا بھی نام ہے جو کہ پیشہ سے ایک کامیاب تاجر ہیں اور گارمنٹس کی تجارت سے وابستہ ہیں۔

میراروڈ کے سماجی وسیاسی حلقوں میں کافی مشہور سلیم بھائی مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی صدر ہیں۔ انھوں نے ایسے پریشان حال ضرورت مند خاندانوں کی مدد کا بیڑا اٹھایا اور ذاتی طور اپنے بل بوتے پر 1200 (بارہ سو) خاندانوں میں راشن کٹس تقسیم کیں۔سلیم بھائی جن کا پورا نام سلیم بسم اللّٰہ شیخ ہے نے دوران گفتگو کہا کہ وہ قوم و ملت کی فلاح کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں اور سیاست میں آنے کی وجہ بھی خدمتِ خلق کا جذبہ رہا ہے ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!