دہلیریاستوں سے

دہلی میں پھر زلزلہ: گذشتہ ڈیڑھ ماہ میں 12مرتبہ آئے زلزلے

نئی دہلی:8/جون. دہلی-این سی آر میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ری ایکٹر اسکیل پر اس کی شدت 2.1 تھی۔ زلزلے کا مرکز گروگرام میں تھا۔ دہلی سمیت قومی دارالحکومت اوراین سی آر میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں 12 بار زلزلے آئے ہیں۔ گذشتہ بدھ کے روز بھی کم شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کا مرکز نوئیڈامیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی۔ بار بار آنے والے زلزلوں کے پیچھے ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے وقت میں این سی آر کے لئے یہ ایک بہت بڑے خطرے کی علامت ہے۔لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دہلی-این سی آر میں زمین کے اندر پلیٹوں کے سرگرم ہونے کی وجہ سے توانائی نکل رہی ہے، جس کی وجہ سے یہ جھٹکے مسلسل محسوس کیے جارہے ہیں۔ گ

گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں دہلی اور اس کے آس پاس کا علاقہ 12 بار زلزلے کی زد میں آیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر زلزلے بہت کم شدت کے تھے اس لیے ان کے جھٹکے کو زیادہ محسوس نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم جمعہ کے دن یعنی 29 مئی کو دہلی اور گردونواح میں شدید چھٹکا تھا، جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔ اس کا مرکز ہریانہ میں روہتک تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.5 تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!