علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

پروفیسر اے آئی مجاور تدریسی خدمات سے سبکدوش

بیجاپور: 5/جون (وائی آر) انجمن آرٹس سائنس وکامرس ڈگری کالج بیجاپور کے پروفیسر اے آئی مجاور صدر شعبہ انگریزی اپنے کامیاب 35سالہ تدریسی خدمات سے سبکدوش ہوئے اس موقع پر سید شاہ زین العابدین ہاشمی الحسینی نائب صدر انجمن اسلام والحاج محبوب قادری مشرف چیرمین لاپی یوکالج بیجاپور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شخصیت موجودہ عہد کے اساتذہ کرام کے لئے مشعل راہ ہے کیونکہ انھوں نے اپنے تدریسی فرائض کی ادائیگی پوری ایمانداری سے ادا کی ہے۔ پروفیسر اے آئی مجاور ایک اصول پسند شخص کے طورپر جانے جاتے ہیں۔ ان کی خدمت لائق ستائش ہے۔انگریزی کا یہ شعبہ آپ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔

پروفیسر مجاور نے اظہار خیال میں کہاکہ درس وتدریس پیشہ نہیں بلکہ خدمت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اساتذہ کبھی سبکدوش نہیں ہوتے ہیں۔ اپنی 35سالہ کامیاب تدریسی خدمات کو مکمل کرتے ہوئے خوشی ہوتی ہے۔ یہ سب کچھ تقدس مآب حضرت سید شاہ محمودپیراں ہاشمی حسینی، صدرانجمن اسلام والحاج محبوب قادری مشرف چیرمین لاوپی یوکالج کی سرپرستی ودعاؤں کانتیجہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!