ضلع بیدر سے

کے ایس یو ڈبلیو جے ایف بیدرکے وفد کی نئے ڈپٹی کمشنر رامچندرن آر سے ملاقات

بیدر: 5/جون (وائی آر) کرناٹک اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن بیدر (KSUWJF) کے ایک وفد نے جناب سید یداللہ حسینی صدر KSUWJF بیدر کی ہدایت پر آج 5/جون بروزجمعہ بیدر کے نئے ڈپٹی کمشنر رامچندرن آر سے ملاقات کی اور انھیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے بیدر ضلع کے نونامزد ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے جائزہ لینے پر ان کاخیرمقدم کیا۔ ڈپٹی کمشنربیدر جناب آررامچندرن کو بتایاگیاکہ بیدر ایک پسماندہ ضلع ہے اس ضلع کی ترقی کا تمام ترانحصار ڈپٹی کمشنر پر ہے۔ تعلیمی، فلاحی، روزگار اور اقتصادی ترقی کے لئے عوام الناس ڈپٹی کمشنر کی جانب دیکھتے ہیں تاکہ بھرپور تعاونِ عمل ملے۔ انھیں مزید بتایاگیا کہ بیدر ایک تاریخی اورپرفضا مقام ہے۔ یہاں کی گنگاجمنی تہذیب ایک معروف تہذیب ہے۔ آزادی کے بعد سے اب تک بیدر ضلع کا ہندومسلم اتحاد نمایاں رہاہے۔اس کے علاوہ یہاں کے تمام طبقات ایک دوسرے کااحترام کرتے ہیں اور مل جل کر زندگی گذارتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر رامچندرن آر نے کہاکہ یہ اچھی بات ہے کہ بیدر ضلع کی فضا پرامن ہے۔کوئی ناخوشگوار واقعہ ہونے سے قبل اس پر قابوپالینا کسی بھی ضلع انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے۔ انتظامیہ کو ضلع بیدر کے رہنے والوں کا تعاون عمل چاہیے۔ میری کوشش رہے گی کہ ضلع کی ہمہ جہت اور ہمہ طبقات ترقی ہو۔ڈپٹی کمشنر کو KSUWJFکے وفد نے تیقن دیاکہ جتناممکن ہوسکے اردو میڈیا کا تعاون عمل ڈپٹی کمشنر اور ضلع انتظامیہ کو رہے گا۔مذکورہ وفد میں جناب محمدیوسف رحیم بیدری جنرل سکریڑی،جناب محمد عبدالصمد منجووالا نائب صدر،مولانا مفتی افسر علی ندوی نعیمی خازن، اور جناب محمد سلطان فوٹوگرافر شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!