حیدرآباد کے نمس میں 7 طبی اہلکار کورونا پازیٹیو
حیدرآباد: شہر حیدرآبادمیں کورونا متاثرین کی تعداد میں روزبروزاضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔تازہ طورپر نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس) میں سات طبی اہلکار اس مرض سے متاثر پائے گئے جس سے اسپتال میں نگہداشت صحت کی خدمات فراہم کرنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔نمس کے کارڈیالوجی شعبہ میں کام کرنے والے چار ڈاکٹرس، تین اہلکاروں میں کورونا کی علامات مثبت پائی گئیں تاہم اعلی عہدیداروں کی جانب سے اس خصوص میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔گذشتہ روز عثمانیہ میڈیکل کالج میں 12میڈیکل طلبہ کورونا سے متاثر پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے ہاسٹل کے 284طلبہ کو الگ تھلگ کردیاگیا تھا اورآج نمس میں طبی اہلکاروں کے اس موذی مرض سے مثبت پائے جانے پر نگہداشت صحت کے شعبہ میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے۔