ضلع بیدر سے

ضلع بیدر کے مسلمان اپنے گھروں میں رہ کر عید سادگی سے منائیں: ضلع وقف آفسر یو نس جمعدار

بسوا کلیان: 24/مئی (کے ایس) ضلع بیدرکے تمام مسلمانوں کو چا ہئے کہ وہ عید الفطر کے متعلق امارت شرعیہ کرناٹکا اور وقف بورڈ بیدر نے جو ہدا یت جا ری کی ہیں اس پر عمل کرتے ہو ئے عید الفطر کو سا دگی اور امن کے ساتھ منا نے کی کوشش کریں۔یہ گذارش ضلع وقف آفسر یو نس جمعدار صاحب نے اخبار ات کے نما ئندوں سے بات چیت کے دوران سارے ضلع کے مسلمانوں کی خدمت میں عید الفطر پر خلوص مبا رکباد پیش کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتا یا کہ رمضان المبارک کی شروعات میں ریاستی وقف بورڈ کی ہدا یت پر عمل کرتے ہو ئے ماہ رمضان المبا رک کو امن کے ساتھ گذارا گیا۔جس سے ضلع بھر میں ہر ایک جگہ امن کا پیغام ملا۔

اسطرح سے ہماری اہم عید جو بہت ہی اعلی پیمانہ پر اور جوش وخروش سے منا تے آرہے ہیں مگر اس مر تبہ کورونا وا ئرس کی وجہ اور حکو مت کی ہدا یت کے ساتھ ہماری ریاست کے علمائے کرام کے فیصلہ و ریا ستی وقف بورڈ نے جوجو ہدا یت جاری کی ہیں اس کے مطا بق ہم سب کو عمل کر کے ایک بار پھر امن کا پیغام دینا چا ہئے۔ وقف انسپکٹر یو نس صا حب اور محمد لطیف نے بتایا کہ عید الفطر منا نے کیلئے جس طرح سے ہدا یت جاری کی گئی ہے اسی طرح عید منائیں اور عید کے دن اپنے گھروں میں رہ کر عید سادگی سے منا نے کی کو شش کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!