اشتہاروں پر خرچ ہونے والے پیسے کورونا متاثرین پر خرچ کرے گی کانگریس
سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے یوم وفات پر جو پیسے اشتہارات پر خرچ ہونے والے تھے، اسے کورونا متاثرین پر کانگریس پارٹی خرچ کرے گی۔ کانگریس نے یہ جانکاری ایک ٹوئٹ کے ذریعہ دی۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ”راجیو گاندھی جی کے یوم وفات پر اشتہارات میں خرچ ہونے والی رقم کورونا متاثر مزدوروں کی مدد میں خرچ ہو، اس سے بہتر کیا ہوگا۔ راجیو گاندھی جی نے ہمیشہ ملک کے کسان-مزدوروں کے مفادات کو ترجیح دی ہے اور کانگریس پارٹی کا یہ فیصلہ یقیناً ان کے نظریات کے موافق ہے۔“