میٹرک (SSLC)طلبہ و طالبات کے لیے وزڈم پی یو کالج کی جانب سے 20 روزہ مفت فاؤنڈیشن کورس کا انعقاد
بیدر: 21/مئی (اے این) پروفیسر مدار پرنسپال وزڈم پی یو کالج کے پریس نوٹ کے مطابق محمد صلاح الدین فرحان ڈائرکٹر وزڈم ادار ہ جات نے یہ اعلان کیا ہے کہ موجودہ لاک ڈاؤن میں میٹرک (SSLC)طلبہ و طالبات کے لیے وزڈم پی یو کالج بیدر نے آن لائن NEET / JEE / K.CET فاؤنڈیشن کورس ڈیزائن کیا ہے۔ تاکہ وہ پی یو سی سائنس اسٹریم میں شامل ہونے کے لیے اپنی ابتدائی تعلیم کو بہتر بنا سکیں۔ فاؤنڈیشن کورس مفت آن لائن 20مئی سے شروع ہو چکا ہے، یہ کورس 10جون تک جاری رہے گا۔ اس کورس میں ایس ایس ایل سی کے تمام نصاب جیسے اسٹیٹ، سی بی ایس ای اورآئی سی ایس ای شامل ہیں۔
فاؤنڈیشن کورس فزکس، کمسٹری، ریاضی اور بیالوجی کے کانسپٹ ڈیفینشن فارمولہ (CDF) پر مشتمل ہے۔ طلبہ و طالبات وزڈم پی یو کالج کی ویب سائٹ کے ذریعہ اپنی نشست براہ راست بک کروانے کے لیے لاگ ان کریں: www.wisdominstitutions.com یا راست فاؤنڈیشن کورس سے استفادہ کے لیے ہمارے یو ٹیوٹ چینل WISDOM INSTITUTIONS کو سبسکرائب کریں۔لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے بعد حکومت کی ہدایات کے مطابق جب باقاعدہ کلاسس جاری ہوں گے تو آن لائن کلاسس کو براہ راست داخلہ کے طور پر تبدیل کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے کیے رابطہ کریں: 9113018911, 8453768988, 9035859215ٹول فری نمبر:1800 123 9447