ضلع بیدر سے

لاک ڈاؤن میں حکومت تماشائی بننے کے بجائے بجلی اور پانی بل معاف کرکے راحت پہنچائے: محمد الیاس احمد

بیدر: 16/مئی (اے این) محمد الیاس احمد نیشنل سکریٹری انٹر نیشنل ہیومن رائٹ نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیدر کی عوام سخت مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، اسی دوران محکمہ بجلی کا قہر عوام پر بجلی بن کر اس طرح گرا ہے کہ جن کے پاس ماہانہ 500روپئے بجلی بل آتی تھی،آج ان کے پاس 1500روپئے اور بعض کے پاس 2000ر روپئے بجلی بل دو ماہ کی ایک ساتھ آئی ہے۔ یومیہ مزدوری کرنے والے آج دو وقت کھانا کھانے کے محتاج ہو گئے ہیں، وہ بجلی کا اتنا زیادہ بل کس طرح ادا کر سکتے ہیں۔ لہذا حکومت کرناٹک کو چاہیے کہ کم از کم لاک ڈاؤن کے درمیان بجلی اور پانی بل معاف کر کے راحت پہنچائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!