مختصر مگر اہم

امریکہ میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 1754 افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر کورونا سے 1754 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 86 ہزار سے زیادہ لوگ اس وائرس انفیکشن کی وجہ سے موت کی گود میں سو چکے ہیں۔ اگر متاثرین کی بات کی جائے تو اب تک 14 لاکھ 57 ہزار سے زیادہ لوگ کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔ روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں ہو رہی ان ہلاکتوں سے امریکہ پوری طرح پریشان ہو چکا ہے، لیکن اس پر قابو کا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!