لاک ڈاؤن کے درمیان دہلی میں آج سے ٹرین خدمات کا آغاز
نئی دہلی: لاک ڈاؤن کے درمیان آج سے ٹرین خدمات کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ دہلی اسٹیش سے جن 15 اسپیشل ٹرینوں کو چلایا جانا ہے وہ دہلی سے نکلیں گی اور ڈبروگڑھ، اگرتلہ، ہوڑہ، پٹنہ، بلاسپور، رانچی، بھوبنیشور، سکندرآباد، بنگلورو، چنئی، تروواننت پورم، مڈگاؤں، ممبئی سنٹرل، احمد آباد اور جموں توی کی طرف روانہ ہوں گی۔