تازہ خبریں

شوگر اور دل کے مریض کرونا وائرس کا آسان شکار: وزارت صحت

سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مہلک وائرس کرونا سے سب سے زیادہ خطرہ ذیابیطس اور دل کے مریضوں کو ہے۔

وزارت صحت نے سرکاری ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ ایسے تمام مریض جن کا مزاحمتی نظام کمزور ہوتا ہے وہ سب کرونا وائرس کی زد میں سب سے زیادہ ہیں۔ ان میں دل کے مریض، بلند فشار خون، پھیپھڑے، ذیابیطس، سرطان اور سگریٹ نوشی کے عادی سرفہرست ہیں۔ وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ اب تک مہلک وائرس کرونا سے جتنے لوگ متاثر ہوئے ہیں ان میں سب سے زیادہ اموات ان بیماریوں میں مبتلا افراد کی ہوئی ہیں۔

العربیہ نے وزارت صحت کے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ تمام سعودی شہری اور غیر ملکی تارکین وطن خصوصاً دل، پھیپھڑے، کینسر، ذیابیطس اور سگریٹ نوشی میں مبتلا افراد گھروں میں رہیں۔ انتہائی ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکلیں۔ وزارت صحت نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ ایسے افراد سے ملنے سے مکمل پرہیز کریں جن پر مہلک وائرس کی علامتیں نمودار ہوگئی ہوں۔ دونوں ہاتھ پابندی سے صابن سے دھوتے رہیں اور زیر استعمال اشیا کو حد درجہ صاف رکھیں۔

وزارت صحت نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ گھر سے نکلتے وقت سماجی فاصلہ قائم رکھیں، مصافحہ نہ کریں۔ اجتماعات سے دور رہیں، سامان نہ چھوئیں، ماسک کا استعمال کریں، دستانے پہنیں اور ہاتھوں کو اچھی طرح سے جراثیم سے پاک کرتے رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!