ہندوستان میں کورونا کی خاص ’دوا‘ تیار! ٹرائل کے لیے ملی منظوری
ہندوستان میں کورونا کے قہر پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن کوشش ہو رہی ہے۔ اب سائنسدانوں نے اس کا علاج ڈھونڈنے کے لیے نئے تجربات بھی شروع کر دیے ہیں۔ اس ضمن میں ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے ’فیوی پیراویر‘ نامی اینٹی وائرل دوا کے ٹرائل کو ہندوستان میں منظوری دے دی ہے۔ پی ایم نریندر مودی کی صدارت والی کونسل آف سائنس اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) نے اس کی منظوری ملنے کے بعد اگلے ہفتہ اس کا ٹرائل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔