مزدوروں کی ریل حادثہ میں موت حکومت کی اجتماعی ناکامی ہے: مہاراشٹرا جماعتِ اسلامی
ممبئی: 8/مئی۔ میڈیا سیکرٹریجماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے بموجب مہاراشٹر کے اورنگ آباد ریل حادثہ میں 16 مہاجر مزدوروں کی موت انتہائی تکلیف دہ اور اقابل مذمت ہے ۔ یہ مرکزی و ریاستی حکومتوں کی اجتماعی ناکامی ہے۔ یہ باتیں مزدوروں کے موجودہ مسائل جو کہ کووڈ 19 کے سبب ملک گیر لاک ڈائون سے پیدا ہوئی ہیں پر جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے امیر حلقہ رضوان الرحمن خان نے کہی۔
انہوں نے مزید کہا ’بہت سے فیصلے ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے درمیان معلق ہیں جس کے سبب مہاجر مزدوروںکے تعلق سے پالسی کا نفاذ نہیں ہورہا ہے ۔انہوں نے مہاجر مزدوروں کے مسائل کو ’قومی ایمرجنسی‘ قرار دینے کو کہا ۔وندے بھارت مہم کے نام پر بیرون ملک پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو ملک واپس لانے کی طرز پر مہاجر مزدوروں کیلئے بھی پختہ منصوبہ بنایا جانا چاہئے جو ہندوستان کے مختلف خطوں میں لاک ڈائون کا شکار ہوئے ہیں.
رضوان الرحمن خان نے حکومت مہاراشٹر کے ذریعہ مہلوکین کے ورثا کو پانچ لاکھ کے معاوضہ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزارت ریل سےمہلوکین کے ورثا کیلئے ۲۰ لاکھ روپئے معاوضہ کا مطالبہ کیا ۔
امیر حلقہ نے بتایا کہ انہوں نے اورنگ آباد کی مقامی جماعت کو اس معاملے کو دیکھنے کیلئے کہا کہ زخمیوں کی مدد میں تن من دھن سے جٹ جائیں اور ان کو راحت پہنچانے میں سارے وسائل کا استعمال کریں۔ امیر حلقہ نے اس اندوہناک حادثہ پر کہا کہ مزدوروں کو رکنے کیلئے ہماری ریاستی حکومتوں کہا تو ہے اور سرکاری اعلان کے مطابق انہیں رہائش اور غذا کا انتظام ہے اس کے باوجود مزدوروں کا اس طرح اپنے آبائی شہروں گائوں کو نکل جانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ انہیں اعلان کے مطابق سہلویات میسر نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہحکومت اور انتظامیہ کے تئیں عدم اعتماد کا اس طرح اظہار کررہے ہیں ۔ ہماری حکومتوں کو اس جانب خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔