بہن صفورا زرگر کی جراتمندانہ اسپرٹ اور پاکدامنی کے نام
سمیع اللّٰہ خان
کائنات_کی_ذلیل_ترین_مخلوق: ہندوستان_کے_سَنگھی
گزشتہ دنوں لاکڈاؤن کے دوران دہلی پولیس نے NRC اور CAA کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے کئی بہادروں کو گرفتار کیا اور جیل میں ڈال دیا، انہی میں سے ایک نام جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بہن ” صفورا زرگر ” کا ہے
جب صفورا کو گرفتار کیا گیا وہ حامله تھیں، ان کے پیٹ میں ۳ مہینے کا بچہ ہے، جو ان شاءالله آگے چل کر ہم سب کا ہیرو ہوگا، پوری قوم اس کا استقبال کرےگی
صفورا باوجود حامله ہونے کے ساتھ ساتھ جیل میں رمضان گزار رہی ہیں
شرمناک بات یہ ہیکہ ایک تو ایسی کنڈیشن میں صفورا کو گرفتار کیا گیا، دوسری طرف سنگھیوں نے یہ الزام عائد کردیا کہ صفورا کا حمل ناجائز اور لاعلم ہے، پھر یہ بھی بہتان باندھا گیا کہ صفورا کا حمل بعداز پسِ زندان ہوا ہے
اتنے اوچھے، بھدے، اور انسانیت کی سطح سے بالکل گرے ہوئے الزامات لکھتے ہوئے خود میرا دل مجھے اندر سے کچوکے لگا رہا ہے، لیکن میں یہ لکھ رہا ہوں کیوں کہ بہن صفورا پر یہ تہمتیں اور بہتان تراشیاں ایک مہم کی شکل میں نیشنل لیول پر چلائی گئی ہیں، ان کے مسلمان خاتون، اور حاملہ ہونے کا بے رحمانہ مذاق اڑایا گیا، یہ ہزاروں آراء کی صورت میں کیاگیا، اور اس کو لِیڈ کرنے والے واضح طورپر اپنی شناخت کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی، آر ایس ایس، اور دیگر شدت پسند ہندو تنظیموں سے وابستہ سنگھی ہیں
صفورا کو جب گرفتار کرلیا گیا تو ان کے حق میں طلبائے جامعہ سمیت معروف سطح سے آواز بلند ہوئیں جس کے بعد یہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگوں نے مل کر صفورا کو داغدار، بدنام اور بے عزت کرنے کے لیے یہ وحشیوں والا کھیل شروع کیا
ایک نوجوان لڑکی اور اس کے حمل کو بدنام اور تمسخر اڑانے کے لیے منصوبہ بند مہم چلائی گئی یقینی طورپر یہ سنگھیوں کے اعلیٰ کمان کی رضامندی کے ساتھ ہی ممکن ہوا ہے، ایسا گھناؤنا ظلم مچا کر بی جے پی اور آر ایس ایس کی اعلیٰ کمان کی وہ ذہنیت پوری طرح سامنے آچکی ہے جو وہ اپنے دشمنوں کے خلاف رکھتےہیں، جو کسی زمانے میں ہر طرح کی اخلاقیات اور انسانیت سے عاری کیڑے مکوڑے کھانے والوں کی ہوا کرتی تھی
یہ ان لوگوں کے لیے بہت ہی سبق آموز غیرت کا پیغام ہے جن کے دل و دماغ میں رہ رہ کر عام غیر مسلموں کے بالمقابل سنگھیوں سے ” یکجہتی ، انسانیت کا پیغام ، سیکولرزم ، اور سمجھوتے ” کا داعیہ پیدا ہوتا رہتاہے ان کو یہ ضرور سمجھ لینا چاہئے کہ یہ لوگ اپنی غیر انسانی حرکات، غیر فطری عادات کے سبب حاشیہء انسانیت سے بہت نیچے وحشی ہوچکےہیں ان کی دشمنانہ نظر ہمارے نظریات اور قومی آزادی سے بڑھ کر ہماری عزتوں پر رہتی ہے، اسلیے غیر سنگھی غیر مسلموں میں یقیناﹰ کام کیجیے_
سپریم کورٹ آف انڈیا کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ انس تنویر صاحب لکھتے ہیں:
” یہ جو صفورا کے لیے تم نے زہر اگلا ہے نا، یہ سب تمہاری پرورش، تمہارا خون، تمہارا خاندان اور تمہاری تربیت دکھاتا ہے، تمہارے جیسے لوگ اس لائق بھی نہیں ہیں کہ انسان کہلائیں “
بہن صفورا کے نکاح پر بیشمار شواہد آچکے ہیں، لیکن یہ صفائی دینے کی کوئی ضرورت نہیں اسلام دشمنی میں غوطہ لگانے والے یہ سنگھی کبھی نہیں سدھرنے والے، وہ ہر مسلم نام کے ساتھ ایسا ہی ننگا ناچ کرینگے، مستقبل میں مزید قومی کاز پر ایکٹو لوگوں کےخلاف ذاتیات بگاڑنے والے ایسے حملے سامنے آئیں گے، ذلیل دشمنوں کی یہی پہچان رہی ہے_
صفورا آپ مبارک خواتین میں اپنا نام لکھوا چکی ہیں، صفورا اور ان کے اہلخانہ کو معلوم ہوناچاہئے کہ ام المؤمنین حضرت عائشہ ؓ پر بھی ذلیل کافروں نے تہمت لگائی تھی لیکن آج وہ ہم سب کی ماں ہیں
حضرت آسیہؓ کو ظالم فرعون نے قید کرکے اذیتیں پہنچائی تھیں لیکن وہ زندہ جاوید ہوچکی ہیں
صفورا نے اپنی قوم کے لیے جدوجہد کی، جامعہ ملیہ کے پلیٹ فارم سے ظالمانہ کالے قانون کے خلاف ایک مؤثر مہم کو منظم کرنے میں رول ادا کیا، لاکڈاؤن کی آڑ میں اسی جدوجہد کا ان سے انتقام لیا جارہاہے، اور ان کی پوری فیملی کو ذہنی ٹارچر کیاجارہاہے یہ سب کا سب لوٹ کر ظالموں کی طرف جائےگا
گرچہ آج تہاڑ جیل کی کوٹھری میں صفورا کو ایسی حالت میں قید کردیاگیاہے کہ ان کے اہلخانہ تو درکنار ان کے وکیلوں تک کو ان سے ملنے نہیں دیا جارہا لیکن بہن صفورا کو یہ خوشخبری ہے کہ وہ سچائی، انصاف اور عزت کی جنگ میں ایک عظیم سالار کی حیثیت میں آچکی ہیں، اسلامی شناخت کی بنا پر ان کے خلاف ہورہے حملے ان کے لیے عزیمت، ہمت اور آخرت میں اجر کا ذریعہ ہوں گے، فرشتے آپکے ساتھ ہیں، اہلِ حق آپکے ساتھ ہیں، پوری قوم آپکے لیے دعا گو ہے، آپ ہماری قوم کا فخر ہیں، آپ سرتاسر عزت اور ظالموں کے لیے ہیبت ہیں _