ضلع بیدر سے

بسواکلیان، سنت پور ایس آئی او کے ذمہ داران نے سی ایم کرناٹک کو بھیجا میمورنڈم، شراب پر پابندی کا کیا مطالبہ

بیدر: 5/مئی (اے این بی) ایس آئی او جو ملک کی سب سے بڑی طلبہ تنظیم ہے۔ ایک طرف جہاں پر وہ طلباء میں اخلاقی پروان کو فروغ دینے کی جانب مسلسل کوشاں ہے تو دوسری طرف سماج میں پائی جانے والی مختلف برائیوں پر بھی قدغن لگانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلے کی کڑی کے طور پر لاک ڈاؤن کے ایسے ماحول میں بھی حکومت کی جانب سے شراب کی دکانوں اور کاروبار کی کھلی چھوٹ دینے پر طلبائی تنظیم نے افسوس اور سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

ایس آئی او کرناٹک نے حکومت کو شراب سے ہونے والی مختلف سماجی برائیوں کا سبب بتایا اور اس کی روک تھام کے لیے شراب پر مکمل پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست بھر کی مختلف مقامات پر تحصیلداروں کے توسط سے یادداشت پیش کی گئی ہیں۔ جن میں ریاست کرناٹک کے وزیر اعلی یڈی یورپا حکومت سے کئی ایک مطالبات اور اس سماجی برائی کے خاتمے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کرناٹک کے مختلف مقامات سے تحصیلدار کے توسط سے پیش کیے جارہے اس میمورنڈم میں شراب کو سماجی برائیوں کی جڑ کے طور پر پیش کرتے ہوئے اس کے اثرات کو تفصیل سے پیش کیا گیا ہے اور اس جانب وزیراعلی کی توجہ مبذول کرانے کی ایس آئی او کے ذمہ داران نے کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر تحصیلدار بسواکلیان سے ملاقات کرتے ہوئے مقامی یونٹ کے صدر شیخ مدثر ، ریاض پٹیل، محمد جاوید و دیگر موجود تھے۔ اس کے علاوہ سمیر خان کے ہمراہ مولانامجاہد، شفیع، شیروخان، عبدالقیوم، عظیم الدین اور اکبر نے تعلقہ اوراد میں تحصیلدار کو میمورنڈم پیش کیا۔ دونوں جگہوں کے تحصیلداروں نے یادداشت قبول کرتے ہوئے وزیراعلی کرناٹک تک پہنچانے کا تیقن دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!