ضلع بیدر سے

بسواکلیان: شراب کے گاہکوں پرکوئی پابندی نہیں، عبادت گاہوں پرپولیس کی نظر!

رمضان میں کم از کم چالیس نما زیوں کوہر مسجد میں عبادت کی اجازت دی جائے۔عوام کی جانب سے چیف منسٹر یڈورپا کو مکتوب روانہ

بسواکلیان: 5/مئی (کے ایس) اگر مساجد میں 3نما زیوں سے زیادہ پا ئے جا ئیں تو سختی اور اگر شراب کی دوکا نوں پر گاہکوں کی لمبی قطار ہے تو فاصلہ پر پابندی یا رو کاٹ پر پولیس اور تعلقہ مجسٹریٹ کی نظر نہیں جا تی،عبادت گاہوں پر سختی سے پا بندی جاتراہ پر پا بندی، سنجیدہ عوام کیلئے سونچنے کا مقام ہے۔

پولیس کرونا وائرس کے نام پر جو سختی کر رہی ہے عوام اس سے نا راض ہے۔عوامی مسا ئل اور عوا می ضرو ریات کے لئے با ہر آناجا نا ہی ہو گا اس کا مطلب یہ ہے کہ عوام پر لا ٹھی بر سا ئے،عوام کے گا ڑیوں کو ضبط کرنا انکو دھوپ کے اوقات میں پر یشان کر نا نامنا سب بات ہے۔ اس تعلق سے چیف منسٹر یڈی یورپا کو مکتوب روا نہ کیا جا رہا ہے۔

جس میں کہا گیا کہ رمضان کے مو قع پر مساجدوں میں کم از کم چالیس نمازیوں کو نماز پڑ ھنے کی اجازت دی جا ئے۔ یہ باتیں سا بق رکن بلدیہ امیر الدین چودھری،عبد الزاق چو دھری،فصیح الدین چودھری اورمختار چودھری نے آر کے اسپتال ہلسور روڈ میں پریس میٹ طلب کرکے پریس کے نما ئندوں سے مخا طب کرتے ہوئے کہا۔ شراب کے گاہکوں پر کوئی پابندی نہیں،عبادت گاہوں پر پو لیس کی نظرہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!