انتقال پُرملال

مہیندر کمار نہیں رہے، WPIکاتعزیتی بیان

بیدر: 26/اپریل (وائی آر) ممتازومعروف سماجی کارکن اورجہدکار مہیندرکمار (47سالہ) کا ہفتہ کی صبح اچانک قلب پر حملہ کے باعث بنگلور کے ایم ایس رامیا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ شیموگہ ضلع کے کوپپاگاؤں کے رہنے والے تھے۔ ویلفیرپارٹی آف انڈیا کرناٹک کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ طاہر حسین نے ان کے اچانک انتقال پر اپنے گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے تعزیتی بیان جاری کیاہے۔ اور کہاہے کہ ان کے ”نمادھوانی“ یوٹیوب چینل کے ذریعہ سے مختلف عناوین پر بات ہواکرتی تھی۔ ایک معروف جہدکار، امن کے حامی، بھائی چارے کے داعی، اور ترقی یافتہ ذہن ودل رکھنے والے مہیندرکمار کے گذرجانے سے ریاست کو بڑانقصان پہنچاہے۔مہیندرکمار کی روح کو شانتی اوران کی اہلیہ، دونوں بچوں اور ان کے دوست احباب کے لئے صبر جمیل کی دعا طاہر حسین نے کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!