ضلع بیدر سے

بیدر قدیم شہر کئی ایک مسائل سے دوچار، مشکلات کے باوجود مختلف تنظیموں کاامدادی کام جاری: عبدالصمد منجوالا

بیدر۔ 25/ اپریل (ایس ایم) جناب عمر عبد الصمد منجوالا سابق صد مجلس ضلع بیدر نے عامتہ المسلمین کو رمضان المبارک کی پرخلوص مبارک باد دیتے ہوئے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا ہے کہ روزہ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک عظیم رکن ہے۔ روزہ جہاں اّخروی لحاظ سے باعث اجر و ثواب ہے ہیں روزہ کے طبی ، معاشرتی و اجتماعی فوائد بھی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ روزہ کےمعاشرتی واجتماعی منجملہ فوائد کے ایک یہ ہے کہ جب معاشرےکے مالدار افراد روزه رہ کر بھوک و پیاس کی سختی کو برداشت کریں گے۔ تو نہیں بھوک و پیاس کی شدت کا احساس ہوگا۔اس طرح وہ محتاج ،تنگ دست افرادکی ضرورت کو سمجھ سکیں گے۔ اوران کی طرف دست تعاون دراز کریں گے اس طرح معاشرہ اخوت و بھائی چارگی کا گہوارہ بن جائے گا۔ روزہ کے طبی فوائد بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ باضابطہ روزہ رکھنے سے انسانی صحت ہمیشہ برقرار رہتی ہے۔ طبی ماہرین کا بیان ہے کہ معدہ کو طویل وقت تک غذا سے خالی رکھنا جسمانی امراض کا علاج ہے۔ اس طرح بھوک کی وجہ سے معدہ کے فاسد مادے زائل ہوجاتے ہیں۔

بیان کے آخر میں جناب عبد الصمد منجوالا نے کہا کہ اندرون شهر بیدر میں لاک ڈاؤن پرسختی سے عمل ہورہا ہے۔ امیر غریب سب اپنے اپنے کاروبار بند کر کے گھروں تک محدود ہو چکے ہیں عوامی نمائندے کاغذی ونمائشی مہم میں مصروف ہیں۔

ہمارے درمیان کئی ایک مسائل درپیش ہیں جن کی مناسب یکسوئی کے لئے جماعت اسلامی ہند بیدر، جمیعت علماء ہند بیدر ضلعی جمعیت اہل حدیث بیدر، موومنٹ آف جسٹس ،ایچ آرایس بیدر، صفابیت المال اور مختلف تنظیمیں امدادی کاموں میں مشکلات کے باوجود مستحقین کے درمیان موجود ہیں۔ ان راحت پہنچانے والی تنظیموں کا جس حیثیت سے بھی ہو سکے تعاون کیا جانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!